3 مئی 2015 - 19:40
اگرایران آمادہ ہے تو میں تہران جانے کے لئے تیارہوں۔ سعودی وزیرخارجہ

سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیری کی جانب سے یہ بیان سامنے آیاہے کہ وہ یمن بحران سمیت خطے میں موجودمختلف مسائل کے حل لئے ایران جانے کے لئے تیارہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔  پانوراما شرق الاوسط نیوز رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے نئے وزیرخارجہ نے اپنے معاونین کے ساتھ پہلی میٹنگ میں کہاہے کہ ایران کامشرق وسطیٰ میں اہم کردارہے،لہٰذاخطے میں واقع تمام بحرانوں کے حوالے سے سوائے ایران کے ساتھ براہ راست بیٹھ کرمذاکرات کرنے کے علاوہ اورکوئی راہ حل ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت یمن کے بحران، شام کی جنگ، لبنان کے مسائل، غزہ میں فلسطینی جماعتوں کے درمیان موجودہ مسائل، افغانستان کے وزراء کی مشکلات، بحرین کے بحران، پاکستان میں سنی شیعہ کے درمیان اورطالبان کے ساتھ تمام مسائل کے حوالے سے ایران کا بڑاعمل دخل ہے اور وہ ان تمام مسائل کوحل کرنے قدرت رکھتا ہے، لہٰذا ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ تہران کے ساتھ ایک ٹیبل پربیٹھ کر ان تمام مسائل کوحل کریں۔
سعودی نئے وزیرخارجہ نے کہا کہ یورپ اور امریکہ بھی اسی نتیجے پر پہنچے ہیںاورادھر چین روس کوبھی ایران کے ساتھ کوآرڈینیشن کرنا چاہئیے۔
انہوں نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اوریورپ اگرایران کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہے توہمیں ان جھگڑوں میں پڑے رہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ایران خود تو ہرحوالے سےمحفوظ ہے وہاں نہ کوئی اندرونی جھگڑے ہیں اورنہ ہی اس کی سرحدوں میں کوئی جھڑپیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہرگزشیعوں یا ایران کے اسلامی انقلاب سے دورنہیں رہ سکتے ہیں، لہٰذا سعودی عرب کی سالمیت اسی میں ہے کہ ہم ان مشکلات کے حل کے لئےامریکہ و یورپ سے مطالبہ کریں کہ وہ تہران کے ساتھ نئے معاہدے کریں۔

.......

/169